حیدرآباد۔4-فروری(اعتماد نیوز)مشہور ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو آج بھارت
رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چنانچہ آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے راشٹرا
پتی بھون کے دربار ہال میں
ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ مزید
41افراد کو اس ایوارڈ سے نوازا۔پچھلے سال سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ریٹائرمنٹ
کے اعلان کے بعد مرکزی حکومت نے اس ایوارڈ کے ذریعہ نوازنے کا اعلان کیا۔